Top Rated Posts ....
Search

Ab Bhi Kaho Imran Khan Awaam Ko Bevqoof Banaa Rahe Hain

Posted By: Abid on 22-05-2019 | 09:43:44Category: Political Videos, News


اب بھی کہو کہ ’’ عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔۔۔‘‘ پاکستانی حدود میں تیل اور گیس کی تلاش کا معاملہ ، کویت نے شاندار اعلان کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کی امید اب بھی باقی ہے، کویت نے پاکستان میں توانائی کی تلاش کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، کویتی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے 98 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔



تفصیلات کے مطابق کویتی کمپنی نے پاکستان میں 98 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے کام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان سے کویت پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ نواف سعود الصبا نے وفد کے ہمراہ یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک، سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حئی الدین اور دیگر سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔شیخ نواف سعود الصبا نے وزیراعظم کو کویت پٹرولیم کی پاکستان میں ایکسپلوریشن کے شعبہ میں 1980ء سے جاری کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے کویت پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ نواف سعود الصبا اور ان کے وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا اور حکومت کی جانب سے کویت پٹرولیم کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی جانب سے ملک میں کاروبار میں آسانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ایکسپلوریشن کا شعبہ نظر انداز رہا۔ اس شعبہ میں موجود صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت تیل و گیس تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیوں کے لئے مراعات کی حامل نئی پٹرولیم پالیسی پر کام کر رہی ہے جبکہ بلارکاوٹ اور منافع بخش کاروبار کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کویت پٹرولیم کی جانب سے پٹرولیم کی تلاش و پیداوار کے شعبہ میں مقامی افرادی قوت کو تربیت کی فراہمی کے لئے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر ایم اختر ملک نے پنجاب حکومت کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں کئے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.