Top Rated Posts ....
Search

Mehngaai Ka Tofan Thamne Laga Pakistan Mein Pehli Baar 1st Time

Posted By: Akbar on 22-05-2019 | 09:39:34Category: Political Videos, News


پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں ایک ساتھ کئی سو روپے کی کمی ہوگئی
لاہور (نیوزڈیسک) مہنگائی طوفان تھمنا شروع، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں ایک ساتھ کئی سو روپے کی کمی ہوگئی، سیمنٹ ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت620 سے کم ہو کر450روپے کی ہوگئی، پہلی بار ہوا ہے کہ سیمنٹ کی قیمت اس قدر کم ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری مہنگائی کا

طوفان کسی حد تک تھمنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز ملک کی معیشت سے متعلق کئی اچھی خبریں سامنے آئیں۔ ایک جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور روپیہ تگڑا ہوا، وہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تین ماہ کے بعد پہلی مرتبہ زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہی روز کے دوران 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ بعد ازاں ایک اور اچھی خبر سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کے اعلان کی صورت میں آئی۔ سعودی عرب نے پاکستان کو تیل سال کیلئے 9 ارب ڈالرز سے زائد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 3 ارب ڈالرز تک کا ادھار تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس خبر کے بعد معاشی ماہرین نےرائے دی ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے طوفان کے کسی حد تک تھمنے کی امید ہے۔ اس کا اثر آج سے دکھنا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں کئی سو روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سیمنٹ ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت620 سے کم ہو کر450روپے کی ہوگئی ہے۔ سیمنٹ

ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق پہلی بار ہوا ہے کہ سیمنٹ کی قیمت اس قدر کم ہوئی ہے۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کافائدہ صارفین کوہوناچاہیے۔ طلب میں کمی ،سیمنٹ کمپنیوں میں مقابلےکےباعث سیمنٹ سستی ہوا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.