Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ki Wife Naraaz Ho Kar Maike Chali Gayi

Posted By: Akbar on 21-05-2019 | 18:10:07Category: Political Videos, News


عمران خان کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، وجہ کیا بنی ؟ دھماکہ خیز خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، وجہ کیا بنی ؟ دھماکہ خیز خبر ۔۔۔بھارتی فلموں کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور اُن کی اہلیہ میں ناراضگی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اُن کی اہلیہ اوانتیکا اپنی بیٹی اِمارہ کے ہمراہ عمران خان کا گھر چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئیں ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق

دہلی بیلی کے ہیرو عمران خان کے قریبی حلقوں میں ہل چل مچ گئی ہے اور اُن کے دوست اور اہلِ خانہ کو بھی معلوم نہیں کہ اوانتیکا نے گھر کیوں چھوڑا اور وہ اپنے میکے کیوں چلی گئیں ہیں، جبکہ عمران خان اور اوانتیکا کے دوست احباب اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔عمران خان اور اوانتیکا 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2004 میں اُن کے یہاں اِمارہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ واضح رہےکہ عمران خان کی آخری فلم ’کٹی بٹی‘ تھی جوکہ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، اس سے پہلے عمران خان’ جانےتو یا جانے نا‘ ، اک میں اور یک تو‘ ’آئی ہیٹ لو اسٹوری‘ ’ کڈنیپ‘ ’میرے برادر کی دلہن ‘ اور دہلی بیلی میں کام کر چکے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Sheikh Hasina wajid Arrested?

Sheikh Hasina wajid Arrested?

Views 26 | 06-01-2025
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 4 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.