Pakistan Mein Eid Ul Fiter Kab Hogi?
Posted By: Joshi on 20-05-2019 | 19:42:33Category: Political Videos, Newsپاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟ حکومت نے اعلان کردیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمارے تیار کئے گئے قمری کلینڈر کے مطابق عید الفطر پانچ جون کوہوگی ، قومی و ملی تہواروں پر نظر آنا چاہئے کہ ہم متحد ہیں لیکن ہم اس موقع پر اپنے آپ کو تقسیم کرتے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ قومی و
ملی تہواروں پر نظر آنا چاہئے کہ ہم متحد ہیں لیکن ہم اس موقع پر اپنے آپ کو تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میر ے پاس سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت آئی تومیں نے فیصلہ کیا کہ ہم ایک کلینڈر تیار کریں ، ہمارے ماہرین اور سائنس دانوں نے مل کر ایک کلینڈر کرلیاہے ، میں نے اس کو پانچ سال کیلئے اس لئے رکھاہے کہ کل کوئی نئی ٹیکنالوجی بھی آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام احمد بن حنبل کا نظریہ ہے کہ چاند کا آنکھ سے نظر آنا ضروری ہے لیکن امام شافعی کہتے ہیں کہ یہ ارضی علم کا معاملہ ہے ، ارتھ میٹک کے حوالے سے شواہد ملیں گے تو چاند نظر آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاند کو آنکھ سے نظر آنا ضروری ہے تو پھر تو ایک عید ہو ہی نہیں سکتی ، پھر تو ہر محلے کی اپنی عید ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ہر چیز نجی رکھنی ہے اور نجی لوگوں نے فیصلہ کرناہے کہ کیا ہوگا ؟ تو پھر تو لوگ تقسیم ہی نظر آئیں گے لیکن ریاست کے اندر ریاست نہیں بنائی جاسکتی ، ہم یہ معاملہ کابینہ کے سامنے بھی رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو اس معاملے میں بڑی دلچسپی ہے، مجھے سوشل میڈیا پر بڑا فیڈ بیک ملا ہے ، یہ کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل میں جائے
گا اور پھرکابینہ میں یہ معاملہ بھیجا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اس کلینڈر کے مطابق عید پانچ جون کو ہوگی ، اس کلینڈر پر چاند کی تمام تواریخ کی ایک ایک چیز کو وضاحت سے بیان کیا گیا ہے ۔