Top Rated Posts ....
Search

Indian Fauj Ka Apna Hi Aslha Chalaane Se Inkaar

Posted By: Akram on 20-05-2019 | 05:21:39Category: Political Videos, News


بھارتی فوج کا اپنا ہی اسلحہ چلانے سے انکار۔۔۔۔۔اپنے سینئرز کو صاف جواب دے دیا، مگر کیوں؟تاریخ دہرا دینے والی خبر

نئی دہلی( ویب ڈیسک) چند ہفتے قبل جب پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اپنے عروج کو پہنچی اور جنگ کا خطرہ بڑھتا ہوا محسوس ہوا تو بھارتی فوج دہائی دینے لگی کہ اس کے پاس موجود اسلحے میں سے 80فیصد سے زائد ایسا ہے جو چلنے کے قابل ہی نہیں۔ بھارتی میڈیا پر

اس حوالے سے بہت رپورٹس ان دنوں دیکھنے کو ملیں۔ اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا پر فوج کے خراب اسلحے کا چرچا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج یہ اسلحہ چلانے سے ڈرنے لگی ہے کیونکہ خراب اسلحہ چلاتے ہوئے کئی حادثات ہو چکے ہیں اور فوجی جان سے بھی جا چکے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ”بھارتی فوج بارڈر پر خراب اسلحہ چلاتے ہوئے جانے دے رہی ہے اور ہمارے سیاستدان سٹوڈیوز میں بیٹھ کر اپنی چھاتیاں تھپکتے نظر آتے ہیں۔“ اخبار نے بتایا کہ فوج کی طرف سے متنبہ کیا جا چکا ہے کہ خراب اسلحے کے باعث اتنی بڑی تعداد میں حادثات پیش آ رہے ہیں کہ وہ قطعی ناقابل قبول ہیں۔ ٹینکوں، آرٹلری، ایئرڈیفنس اور رائفلوں کے لیے حکومتی ادارے آرڈننس فیکٹری بورڈکی طرف سے جو گولہ بارود فوج کو دیا جا رہا ہے وہ انتہائی خراب اور ناقص معیار کا ہے۔ فوج نے وزارت دفاع کو بتا دیا ہے کہ اس خراب اسلحے اور گولے بارود کی فوجیوں کی جانیں جا رہی ہیں اور وہ عمر بھر کے لیے معذور ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جنگی سازوسامان بھی تباہ ہو رہا ہے اور یہ شرح انتہائی خطرناک حد کو پہنچ چکی ہے۔ اس کی وجہ سے فوج میں اعتماد کی انتہائی کمی واقع ہو چکی ہے اور فوجی یہ اسلحہ چلاتے ہوئے خوف کھانے لگے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.