Punjab Ka Ek Saath Bada Crack Down
Posted By: Kabir on 20-05-2019 | 05:19:54Category: Political Videos, Newsپنجاب اور وفاق کا ایک ساتھ بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ۔۔۔۔ مگر کس کے خلاف ؟ تازہ ترین خبر
لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی گورنرہاﺅس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبے میں امن و امان اورسکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ
بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ، ملاقات میں صوبے میں امن و امان اورسکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پرصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیاجبکہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، ملاقات میں امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی،میں پنجاب کے بعد دیگر صوبوں کے بھی دورے کروں گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے
کہ عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔ وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا۔ ہم باتیں نہیں کرتے بلکہ عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ پنجاب کے ہر علاقے کو جدید اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے پسماندہ علاقوں اور تر قی یافتہ شہروں میں فرق ختم ہو جائے گا اور وہی ترقی اور سہولتیں دور دراز علاقوں کے شہریوں کو ملیں گی جو لاہور کے شہریوں کو مل رہی ہیں۔وہ وزیراعلیٰ آفس میں عوامی نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔سابق ادوار میں عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی ایجنڈے پر کام کیا گیا۔ سابق حکمرانوں نے جو بویا وہ عوام کو کاٹنا پڑ رہا ہے۔ کرپشن، نااہلی اور غلط پالیسیوں کے ذریعے ملک کے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں مگر عام آدمی کے حالات نہ بدلے لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا اورعام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وسائل اب صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے اور اب سب نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔ نئے پاکستان میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔