Top Rated Posts ....
Search

Reham Khan Ka Imran Khan Keliye Bada Bayaan

Posted By: Akram on 20-05-2019 | 03:27:24Category: Political Videos, News


عمران خان کی جتنی عمر رہ گئی ہے اللہ کرے کہ تیل و گیس کی دریافت
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور کھودے جانے والے کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے جس پر موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں ریحام خان نے بھی اپنے سابق شوہر پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب

سائٹ فیس بُک پر لائیو پروگرام کرنے والی وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ تیل کی دریافت پانچ ہفتے میں نہیں ہوتی۔ خوشی کی خبر بھی تب آئے جب تیل دریافت ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ میرے رابطے ہیں۔ میں نے اپنے ذرائع سے معلوم کیا ہے کہ کون سی کمپنیاں یہ کام کرر ہی ہیں۔ یہ لوگ جو تیل و گیس کی دریافت کی بات کر رہے ہیں یہ کراچی کی آف شور ہے یعنی سمندر میں ہے اور 230 کلومیٹر آف شور ہے۔ 230 کلومیٹر کی آف شور ہونا دریافت نہیں ہے، اس کے بعد ڈرلنگ جاری ہے، کنوئیں کھودے جاتے ہیں۔ اس میں ٹیسٹ ڈرلنگ ہوتی ہے جس میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے کہ کیا چیز مل رہی ہے۔ تیل مل رہا ہے، کس قسم کا تیل مل رہا ہے اس کا بہاؤ کتنا ہے۔ کچھ تیل ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں نکالنا ناممکن ہوتا ہے اور کچھ تیل ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو نکالنے پر بہت زیادہ لاگت آتی ہے۔ بات یہ ہے کہ ان چیزوں کو دریافت کرنے میں ہی پانچ سال لگ جاتے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جتنی عمر رہ گئی ہے اللہ کرے کہ یہ دریافت ان کی زندگی میں ہی ہو جائے۔ یہ دریافت ان کے دور حکومت کے

بعد ہو سکتی ہے، یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہماری زندگیوں میں اس کی دریافت نہ ہو سکے۔ اس طرح کی باتیں غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے، یہ اس طرح کی باتیں صرف اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ یہ کنفیوژن کا شکار ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ریحام خان نے ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سنیں اور سیکھیں، پھر سمجھنے کی کوشش کریں اور اس کے بعد اعلانات کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.