Saudi Arabia Ke Baad Japan Mein Jobs
Posted By: Abid on 20-05-2019 | 03:26:11Category: Political Videos, Newsسعودی عرب کے بعد جاپان نے شاندار اعلان کر دیا ، تنخواہیں بڑی ہی زبردست
اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستانی ہنرمندوں کے جاپان میں روزگار کے سلسلے میں دونوں ممالک اپنے تعاون کا دائرہ وسیع کررہے ہیں۔جاپان کو اس وقت مزدوروں کی سخت کمی کا سامنا ہے جس پر جاپانی حکومت نے خصوصی مہارت اور قابلیت کے حامل غیر ملکی انسانی وسائل کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں خصوصی ہنرمند کارکنان کے
لیے ایک نیا ’اسٹیٹس آف ریزیڈینس‘ یا رہائشی حیثیت تشکیل دی گئی ہے جو یکم اپریل سے نافذ ہوچکی ہے۔اس کے لیے جاپانی حکومت نے ’امیگریشن کنٹرول ایکٹ‘ میں ترمیم کی اور جاپان میں غیر ملکی کارکنان کی رہائش قبول کرنے کے لیے جامع اقدامات اٹھائے ہیں۔اس کے تحت جاپان کا آئندہ 5 سال کے عرصے میں 3 لاکھ 40 ہزار ہنرمند افراد کو ملازمت دینے کا ارادہ ہے۔اسلام آباد میں جاپانی سفارت خانے میں ترقیاتی و اقتصادری شعبے کے سربراہ یوجی توکیتا کا کہنا تھا کہ ’جاپان میں پاکستانیوں کو مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور میں نے ان مواقع کی تلاش کے سلسلے میں وزارت خارجہ، وزارت تعلیم، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن اور شعبہ اقتصادی امور سے بات چیت کی ہے۔حکام کے مطابق جاپانی حکومت اس ضمن میں فلپائن، کمبوڈیا، منگولیا، میانمار اور نیپال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرچکی ہیں جبکہ ویت نام کے ساتھ سمجھوتہ طے ہونے کے قریب ہے۔اس کے ساتھ پاکستان اور جاپان کے درمیان بھی فروری میں ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں ٹوکیو میں مفاہمت