Tail (Oil) Nahi Nikla Toh Kya Huwa
Posted By: Joshi on 19-05-2019 | 22:27:06Category: Political Videos, Newsتیل نہیں نکلا تو کیا ہوا ؟ کویت سے پاکستانیوں کے لئے 20 ارب ڈالر کی شاندار خوشخبری آگئی
کراچی(ویب ڈیسک) چین اور سعودی عرب کے بعد اب کویت نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنا دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی (کے آئی اے)نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کے لیے ایک میگا انویسٹمنٹ پروگرام بنایا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر پاکستان میں
20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔سندھ کے وزیر برائے ورکس، سروسز اور ایریگیشن سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کے آئی اے کے نمائندے ڈاکٹر احمد ادریس کا کہنا تھا کہ ”کے آئی اے صوبہ سندھ میں انفراسٹرکچر اور توانائی سمیت متعدد سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ یہ سرمایہ کاری کئی طریقوں سے کی جائے گی جن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی)، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر و دیگر طریقے شامل ہیں۔سرمایہ کاری کے طریقے کا انحصار پراجیکٹس کی نوعیت پر ہو گا۔“ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی تھی کہوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کویتی حکام اور پاکستانی سفیر ویزہ معاملے پرمل کر معاملہ حل کریں گے، کویت کی قیادت نے پاکستان کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویت سٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے دورہ کویت میں امیر کویت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں علاقائی استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔کویت کی قیادت نے پاکستان کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کویت نے جامع اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان کے وزیرداخلہ بھی جلد کویت کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کویتی حکام اور پاکستانی سفیر ویزہ معاملے پر مل کر معاملہ حل کریں گے، کویت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ بھی جلد کویت کادورہ کریں گے۔