Pakistan Vs England Match New World Record
Posted By: Akbar on 19-05-2019 | 22:26:10Category: Political Videos, Newsپاکستان کے خلاف میچ: انگلینڈ دنیاکی پہلی ٹیم بن گئی ، نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا
لندن (ویب ڈیسک )انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں 351رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آئن مورگن اور جو روٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تاہم میچ کے نتیجے سے قطع نظر انگلینڈ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیااور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار 4 میچوں میں 340 یا اس سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 3وکٹوں کے نقصان پر 373رنز بنائے۔سیریز کے تیسرے اور چوتھے ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 359 اور 341رنز بنائے اور آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ میچ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زائد کا مجموعہ بنانے والی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد انگلینڈ بھی یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی تھی۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ ورلڈ کپ 2019 سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم ہیڈنگلے لیڈز پر انگلینڈ کے خلاف پانچواں اور آخری ون ڈے کھیل رہی ہے، اس میچ کے لiے ٹیم پاکستان میں بائیں ہاتھ کے تیز بولر شاہین شاہ آفریدی کو 29 سالہ جنید خان کو ڈراپ کر کے واضع پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔یاد رہے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی سلیکشن کمیٹی نے جب 2019 ورلڈ کپ کے لیے 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تو اس میں جنید خان کا نام شامل تھا۔ جبکہ اب ایک یہ خبر آئی ہے۔