Top Rated Posts ....
Search

Eid Ke Baad All Parties Kya Karne Jaa Rahi Hain?

Posted By: Abid on 19-05-2019 | 18:10:38Category: Political Videos, News


اپوزیشن جماعتوں کا عیدالفطر کےبعد آ ل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حزب اختلاف کی جماعتوں نے عیدالفطر کے بعد آ ل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا، اے پی سی مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں بلائی جائے گی،اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی، مریم نواز،

حمزہ شہباز،مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو افطار پارٹی پر دعوت دی۔ تمام سیاسی جماعتوں کا اپنا منشور ہے، کوئی ایک جماعت ملکی مسائل کا حل نہیں ہے۔مسلم لیگ ن ،اختر مینگل ، جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، اے این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افرا د ، مہنگائی سمیت تمام مسائل پر بات چیت کی گئی۔ہمیں لگا کہ ہم ملکر ملکی معیشت کیلئے بہترین پالیسی بنا سکتے ہیں۔ہر جماعت نے عید کے بعدپارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ عید کے بعد جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں اے پی سی بلائی جائے گی جو تمام جماعتوں کی تحریک کاایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرے گی۔اس موقع پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عید الفطر کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بنائی جائے گی۔آج کی پارٹی اہمیت کی حامل ہے۔جماعتوں نے آنے والے مستقبل بارے سمیت کا تعین کرلیا۔ اے پی سی میں لائحہ عمل مرتب دیں گے ۔ سیاسی جماعتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر قوم کی آواز بنیں گی۔ن لیگ کے

سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتقامی احتساب کو بھگت رہیں گے ، ہمیں پروا نہیں ، لیکن اب ہم نے عوام کی آواز بننا ہے۔پاکستا ن کے عوام امید سے محروم ہوچکے ہیں۔حکومت ملک چلانے اور عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔اجلاس میں ذاتی یا نام نہاد احتساب کی بات نہیں کی بلکہ قوم کی بات کی ہے۔حاصل بزنجو نے کہاکہ کہا جارہا ہے کہ ہم حکومت کوگرانا چاہتے ہیں لیکن یہ حکومت توویسے ہی گری ہوئی ہے، اس حکومت کو گرانا مسئلہ نہیں ہے۔اے پی سی میں ایک نیا بیانیہ تشکیل دیا جائے گا جو پاکستان کی بقاء کا ضامن ہوگا۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ آج عوام جس طرح مشکلات کا شکار ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.