Top Rated Posts ....
Search

Islamabad Mein Akatthe Hone Waalon Mainse Kisi Ek Ka Bhi Roza Nahi Hoga - Sheikh Rasheed

Posted By: Abid on 19-05-2019 | 10:30:19Category: Political Videos, News


اسلام آباد میں اکٹھے ہونے والوں میں سے ایک کا بھی روزہ نہیں ہوگا، شیخ رشید
کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے گندے انڈے اور بدبو دار قیادت اسلام آباد میں اکٹھے ہونے جارہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے کیمپ آفس میں صحافی برداری کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں جس میں سی پیک اور ریلوے کو ناکام بنانا سرفہرست ہے۔ ملک کی سلامتی کو خطرہ سرحدوں پر ملک دشمنوں سے نہیں بلکہ معیشت سے ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کئی دہائیوں سے چوروں اور ڈاکوؤں کا ایسا راج تھا جس میں دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے تھے، بجلی، گیس اور پٹرول سب ان چوروں اور ڈاکو کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے مہنگا ہو رہا ہے۔ ملک میں آٹا اور شوگر مافیا کی ایک ہی پارٹی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سارے گندے انڈے اور بدبو دار قیادت اسلام آباد میں اکھٹے ہونے جارہے ہیں، اکھٹے ہونے والا سب چوروں کا اصطبل ہے، اسلام آباد میں اکھٹے ہونے والوں میں سے ایک کا بھی روزہ نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ ن اپنی سیاست کا جنازہ نکالنے اسلام آباد جار ہی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے پہلے ہی قوم کو شہباز شریف کے این آر او مانگنے سے متعلق آگاہ کردیا تھا اور اب زرداری بھی ایسا ہی کرنے جا رہے ہیں، آصف زرداری بھی شہباز شریف کے راستے پر چل پڑے ہیں۔

کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جسٹس گلزار نے 15 دن میں انکروچمنٹ ختم کرنے کی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد سے متعلق کل میٹنگ کریں گے اور کل ہی تمام علاقوں کی ٹرالی بھی کی جائے گی۔

سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت کے اعتراض کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کو پتہ ہی نہیں ہے ہمیں کسی صوبے سے ایک ٹکڑا لینے کی ضرورت نہیں ہے،سندھ کی کرپٹ لیڈرشپ بتائے انہوں نے ایک بھی ٹرین چلائی ہو، نواب شاہ روڈ کی پٹری خستہ حال ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کے پی ٹی کیساتھ مل کر بونڈڈ کنٹینر ٹرین چلانے کا اعلان کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.