Top Rated Posts ....
Search

Maryam Nawaz Aur Hamza Shahbaz Ke Raaste Juda

Posted By: Ahmed on 18-05-2019 | 17:54:01Category: Political Videos, News


اب بھی کہوں کہ ’’ (ن) لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں۔۔۔‘‘ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے راستے جدا، ملکی سیاسی منظر نامہ بدل کر رہ گیا
لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور بانی مسلم لیگ ن کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور ان کے چچازاد حمزہ شہباز شریف کے درمیان اختلافات ایک بار پھر سامنے آنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کے

لیے مریم نواز اور حمزہ شہباز الگ الگ جائیں گے۔یاد رہے کہ دنوں رہنماؤں کے درمیان پہلے بھی اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں لیکن ہمیشہ ان اختلافات کی تردید کی گئی ہے لیکن اب ایک بار پھر دونوں رہنماؤں کے درمیان موجود خلیج محسوس کی جانے لگی ہے۔ یاد رہے کہ کپتان کے خلاف نئے کھلاڑی نیا محاذ کھولنے کو تیار ہوگئے ہیں،کل شہر اقتدار میں سیاست کی سب سے بڑی بیٹھک سجے گی۔سیاسی جانشین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پہلی بار مل بیٹھیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو کل اتوار کو اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنمائوں کو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو وفود سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق افطار عشائیے سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا۔جس میں ملک کی سیاسی صورت حال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی قیادت کئی سال بعد زرداری ہاؤس میں کسی اجلاس میں شرکت کریگی۔( ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز اس افطار پارٹی میں الگ الگ شرکت کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.