Mulaki Siasat Mein Bhonchaal Dr. Shahid Masood Ki Breaking News
Posted By: Akbar on 18-05-2019 | 02:34:43Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں
کہ بلاول بھٹو کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف نیب کی جانب سے مختلف ریفرنس دائر کیے جائیں گے اور پھر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کچھ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے فی الحال یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ملزم نامزد کرنے کیلئے ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیب کے مطابق آصف زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جا رہا ہے، نیب نے جعلی اکا ونٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی عبوری ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے، عبدالغنی مجید نے اپنی بیٹی مناہل کینام پر بے نامی پراپرٹی بنائی، ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے قیمتی پلاٹ خریدا گیا جو نیب منجمد کر چکا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نیب گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں
کہ بلاول بھٹو کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب خبر کے مطابق پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا، پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے نوجوان صاحبزادے کی ناگہانی موت کے باعث ایک روز کیلئے پارٹی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے نوجوان بیٹے کے انتقال کے باعث پارٹی کی ایک روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ کائرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ پیغاما ت میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں اسامہ کائرہ کے انتقال کی اطلاع سن کر ناقابل بیان صدمہ پہنچا ہے۔ دکھ اور مشکلات کی ان گھڑیوں میں بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلزپارٹی کائرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سابق صدر اور چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ جواں سالہ صاحبزادے کا انتقال ناقابل برداشت صدمہ ہوتا ہے تاہم یہ بات ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ ہر شخص کو بلا آخر اللہ تعالی کے حضور لوٹ جانا ہے۔آصف علی زداری اور بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ ، ان کی اہلیہ اور پورے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم اسامہ کائرہ کی مغفرت اور ان کے بلند درجات اور خاندان کو یہ المناک صدمہ برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ قمر زمان کے بیٹے کو حادثہ لالہ موسیٰ میں پیش آیا،قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ اوور اسپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثے کا شکار ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب پیش آیا۔ٹریفک حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسامہ کی کار لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹرجی ٹی روڈ کے قریب درخت سے ٹکرائی۔ درخت سے ٹکرانے کے باعث اسامہ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔