Fawad Chaudhry Ne Bada Bayaan De Diya
Posted By: Ahmed on 18-05-2019 | 01:30:32Category: Political Videos, Newsافتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کے صرف 2 فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے، احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہیے۔
Tweet
افتخار چوہدری سپریم کورٹ کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے، احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہئے، نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے