Top Rated Posts ....
Search

Asif Ali Zardari Aur Maulana Fazal Ki Mulaqaat

Posted By: Akram on 18-05-2019 | 01:29:13Category: Political Videos, News


آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر غور
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری رات گئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے تو مولانا فضل الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن بھی ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ، مہنگائی کی نئی لہر کے ساتھ حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد حکومت کیخلاف صف آرا ہونے کو تیار ہیں۔

ن لیگ نے 20 مئی کو شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس طلب کررکھا ہے اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی عید کے بعد سڑکوں پرآنےکاعندیہ دےچکی، جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینےکیلئےپرتول رہےہیں۔ حکومت 12 جون کو نیا وفاقی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس کے بعد ملک میں نئے ٹیکسوں، اور مہنگائی کا طوفان آنے کا خطرہ ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.