Sarkari Mulaazmeen Ki Hui Mojein
Posted By: Ahmed on 17-05-2019 | 18:10:27Category: Political Videos, Newsسرکاری ملازمین کو تنخواہیں ایڈوانس میں دینے کا حکم جاری کر دیا گیا
کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے عیدالفطر کی مناسبت سے صوبہ کے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہیں 28 مئی 2019 کو ایڈوانس میں ادا کرنے کی ہداہت کردی۔ جمعہ کے روز محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ یکم اور 2 جون 2019 کو بمطابق ہفتہ اور
اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہے اس لئے صوبائی ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہیں 28 مئی 2019 کو ایڈوانس ادا کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں عیدالفطر ہوگی۔