Qamar Zamaan Ke Bete Usama Ki Gaadi Ko Haadsa
Posted By: Akram on 17-05-2019 | 10:23:02Category: Political Videos, Newsقمر زمان کائرہ کے بیٹے ’ اُسامہ کائرہ ‘ کی گاڑی کو حادثہ کس طرح پیش آیا ، تازہ ترین تصاویر نے ہر آنکھ اشکبار کر دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے آج افطاری سے قبل کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ کائرہ کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لالہ موسیٰ میں ہمارے
ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر زمان کائرہ اس وقت اسلام آباد میں تھے جس وقت اسامہ کائرہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، موقع پر موجود افراد نے ریسکیو اداروں کو اطلاع دی تاہم موقع پر ریسکیو ٹیمیوں نے پہنچ کر انہیں گاڑی کو کاٹ کر باہر نکالا گیا ، جس وقت اسامہ کو گاڑی سے باہر نکالا گیا اس وقت جہان فانی سے کوچ کر چکے تھے ۔ جس وقت قمر زمان کائرہ کو ان کے بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تو اس وقت وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران میڈیا نمائندوں کو بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی اور پریس کانفرنس ختم کرکے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی ہلاکت کی خبر پر وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت ملک کی تمام سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات کی جانب سے تعزیت اور گہرے رنج کا اظہار کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ قمر زمان کائرہ کے صاحبزادےاسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے اور ان کی گاڑی کو حادثہ اپنے شہر لالہ موسیٰ میں پیش آیا۔ جوانی کی موت اور المناک حادثے پر لالہ موسیٰ شہر میں صف ماتم بچھ گئی اور افسوس اور تعزیت کے لیے قمر الزمان کائرہ کے گھر آنے والوں کا رش لگ گیا۔