Top Rated Posts ....
Search

Roza Daaron Keliye Badi Khushkhabri

Posted By: Akram on 17-05-2019 | 00:47:39Category: Political Videos, News


پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہونے کا امکان
لاہور (ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں رواں سال عیدالفطر مورخہ 5 جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) نے پیشگوئی کی ہے کہ تمام براعظموں میں مورخہ 3 جون کو یکم شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔آئی اے سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس

بات کا بھی امکان ہے کہ امریکا کے جنوبی حصوں میں 3 جون کو صرف ٹیلی سکوپ کے ذریعے یکم شوال کا چاند دیکھا جا سکے جبکہ عرب ممالک، ایشیا، افریقا اور آسٹریلیا کے زیادہ تر حصوں میں 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاں ماہ صیام کا آغاز 6 مئی سے ہوا وہاں 4 جون تک 30 روزے مکمل ہونگے جبکہ ایسے ممالک جہاں 7 مئی سے آغاز ہوا وہاں ممکن ہے کہ 29 روزے ہوں۔ماہرین فلکیات کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بنگلا دیش، انڈیا، برونائی، ایران، عمان اور مراکش میں عین ممکن ہے کہ یکم شوال کا چاند 4 جون کو نظر آ جائے، اس لیے ایسے ممالک میں 5 جون بروز بدھ کو عیدالفطر ہو سکتی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.