Top Rated Posts ....
Search

Maryam Nawaz Ne Dhamaka Khez Bayaan De Diya

Posted By: Joshi on 14-05-2019 | 18:24:09Category: Political Videos, News


فکرنہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، مریم نواز
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف انبار لگے پڑے ہیں،پشاورمیٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی؟ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگی رہنماء مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے

ٹویٹ میں کہا کہ امیر مقام کے صاحبزادے کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہوں۔ ایف آئی اے کی جانب سے امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔ تمہیں پشاورمیٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی؟ ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں۔ مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب ترقی و خوشحالی کی راہیں کھل رہیں تھیں کشکول ٹوٹ چکے تھے۔ نوازشریف نے پوری قوم کو خوشخبری سنائی کہ ہم آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ رہے ہیں۔ پاکستان اپنے پاؤں پہ کھڑا ہوچکا تھا اور ایک یہ جعلی، نالائق حکومت ہے جس نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں رہن رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے لندن سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ امیر مقام کو نوازشریف اور ن لیگ کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ خان صاحب!سیاسی مخالفت کا انتقام بچوں سے لینا کم ظرفی کی انتہاء ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملکی مسائل کا احساس نہیں ہے۔اذیت پسند حکمرانوں کو صرف مہنگائی میں

پسے عوام کی چیخیں پسند ہیں؟مہنگائی بے روزگاری نے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو 2 وقت کی روٹی کے لالے پڑ چکے ہیں، جبکہ حکمران عوام کوحوصلہ دینے کی بجائے ڈرا رہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا جرم امن ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا تھا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس مثبت ہیں ، انشاء اللہ بجٹ سیشن میں موجود ہوں گا۔اپنی خوشی سے باہر نہیں بیٹھا جلد عوام میں موجود ہوں گا۔

Arrest of son of Ameer Muqam by FIA at the behest of his political rivals is blatant political victimisation.
پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آ تی؟ فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔ ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.