Top Rated Posts ....
Search

IMF Se Mera Kya Talluq - Asad Umar

Posted By: Ahmed on 14-05-2019 | 18:22:28Category: Political Videos, News


آئی ایم ایف کا مجھ سے کیا تعلق،مجھ سے تو سموسوں پکوڑوں کی قیمتیں پوچھیں
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف پروگرام اور معاشی صورتحال پر بات کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلمدان چھن جانے کے بعد اسد عمر کچھ بجھے بجھے سے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئر مین بننے کے بعد اسد عمر دوبارہ سے پارٹی میں سرگرم تو ہو گئے ہیں تاہم

میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہیں۔ سابق وزیر خزانہ معاشی معاملات سے ایسے بھاگتے ہیں جیسے بلی پانی سے بھاگتی ہے۔جب اسد عمر سے آئی ایم ایف سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان باتوں کا اب مجھ سے کیا تعلق؟ مجھ سے تو سموسوں پکوڑوں کی قیمتیں پوچھیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ اب حکومت کا حصہ نہیں ہیں صرف پارٹی رکن ہیں اس لیے جو بھی چل رہا ہے اس کا جواب مشیروں اور وزیروں سے لیا جائے۔ واضح رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئر مین اسد عمر کو منتخب کرلیا ہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے دور ان سید نوید قمر نے کمیٹی چیئرمین شپ کیلئےاسد عمر کو نامزد کیا اور اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا جس پر اسد عمر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا.اسد عمر کا کہنا ہے 22 مئی کو اجلاس میں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف پر غور کریں گے، قوم کو بتاﺅں گا کس موقع پر مذاکرات کا آغاز ہوا کیا شرائط تھیں اور کن پر اتفاق ہوا.یئرمین خزانہ کمیٹی اسد عمر نے کہا آئی ایم ایف کیلئے کئی دفعہ بول چکا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام پر کمیٹی کو

بریفنگ دی جانی چا ہیے ، حکومت کو طے شدہ پروگرام ملتا ہے،کمیٹی اس میں تبدیلی کا کہہ سکتی ہے. انہوں نے کہا تھا 22 مئی کو اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام پر غور کریں گے، پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران کچھ نہیں بتا سکتا تھا، اب قوم کو بتاﺅں گا کہ کس موقع پر مذاکرات کا آغاز ہوا کیا شرائط تھیں اور کن پر اتفاق ہوا. یاد رہے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنادیا گیا تھا اورنوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا تھا. قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی ‘ انہوں نے اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا رکن بننے کی منظوری دیتے ہوئے عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کی تھیں.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.