Top Rated Posts ....
Search

IMF Itna Mashhoor Ho Jaaye Ga Andaaza Nahi Tha

Posted By: Abid on 13-05-2019 | 17:13:32Category: Political Videos, News


آئی ایم ایف اتنا مشہورہوجائےگا،اندازہ نہیں تھا، فردوس عاشق
اسلام آباد(نیوزڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اتنا مشہور ہوجائے گا،اندازہ نہیں تھا، وقت آگیا ہے کہ اب دہشتگردی کومکمل طورپرختم کیا جائے،گزشتہ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرنے کی جرات نہیں تھی۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ آئی ایم ایف اتنا

مشہورہوجائے گا۔ آئی ایم ایف کے معاملے پراپوزیشن نے اتنا شورمچایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کومکمل طورپرختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرتمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرنے کی جرات نہیں تھی۔ مزید برآں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پا لے گی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا، اپنی سیاست کو نہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہک ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت نے ملک کی اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت غریب اور

کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی،اس ضمن میں موجودہ بجٹ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 180 ارب روپے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غریب عمران خان کے دل کے قریب ہیں ،ان پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اصلاحات کے پروگرام پر کام کرکے اقتصادی حالات کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.