Top Rated Posts ....
Search

New Notes Ki Booking Date 19 May

Posted By: Abid on 13-05-2019 | 04:39:25Category: Political Videos, News


نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء کیا جائے گا۔ 19 مئی سے ایس ایم ایس کے ذریعے بکنگ کا آغازکردیا جائے گا۔ صارفین کو8877 پراپنا شناختی کارڈ نمبر، اسپیس اورمنتخب برانچ کا آئی ڈی نمبربھیجنا ہوگا۔ ای برانچزکے آئی ڈی نمبرزاسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں۔

ایک موبائل فون نمبرسے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبربھیجا جاسکتا ہے جب کہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10 روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.