Top Rated Posts ....
Search

Sabar Ka Phal Meetha Sarkari Mulaazmeen Ki Balle Balle

Posted By: Akram on 12-05-2019 | 18:01:26Category: Political Videos, News


کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی بلے بلے
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں اب چار سال کی بجائے تین سال کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والا مستقل ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گذشتہ روز ہونے والے کابینہکمیٹی کے اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے

قانون میں ترامیم کرنے کی منظوری دی۔محکمہ قانون اور ریگولیشن کی سفارشات پر پنجاب کے کنٹریکٹ افسران اور ملازمین کے لیے چار سال کی بجائے تین سال سروس کی شرط رکھ دی گئی ہے۔ کسی بھی سرکاری محکمے میں تین سال تک کام کرنے والا ملازم قانون 2018ء کے مطابق مستقل ہو سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے پر کابینہ ونگ نے منٹس آف میٹنگ جاری کئے اور باقاعدہ منظوری دے دی۔ محکمہ ریگولیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جلد آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ پنجابحکومت کی جانب سے دی جانے والی اس منظوری سے پنجاب بھر کے تمام محکموں کےسرکاری ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا چار سال کا ٹائم فریم رکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دوسری جناب ایک یہ خبر ہے کہ امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو امریکا سرحد کی تعمیر کے لیے دے دیا۔امریکا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم نے ایک سو 20 میل طویل سرحد پر باڑ لگانے کے لیے ایک

ارب 50 کروڑ ڈالر مختص کر دیے۔۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو مختص فنڈ اور مختلف ’کانٹریکٹ‘ میں کمی سے اتنا فنڈ جمع کیا گیا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے اکاؤنٹ سے 60 کروڑ ڈالر کم کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے لیےمختص فنڈ میں سے نامعلوم رقم واپس لے لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود امریکا نے اس کا فنڈ روک دیا۔پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ مختص رقم کی واپسی سے حاصل ہونے والی رقم کو میکسیکو امریکا سرحد پر ایک سو 20 میل طویل سرحد پر باڑ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہ صرف سست روی کا شکار ہوگئے ہیں بلکہ یہ عوام اور سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں کمی لانے میں بھی ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم افغان جنگ کو ختم کرنے کا فریم ورک تیار کرنے کے لیے آہستہ پر مستحکم پیش قدمی کر رہے ہیں، ہماری نظر میں تمام محرکات موجود ہیں۔زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن مذاکرات کافی نہیں ہیں کیونکہ تنازعات جنم لے رہے ہیں اور عام

لوگ مارے جارہے ہیں، ہمیں مذاکرات میں تیزی لانا ہوگی۔ اور اب یہ خبر ہے کہ پنجاب میں اب چار سال کی بجائے تین سال کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والا مستقل ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گذشتہ روز ہونے والے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے قانون میں ترامیم کرنے کی منظوری دی۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں۔ اور وہ خوشی سے نڈھال ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.