Top Rated Posts ....
Search

Umrah Zaairein Keliye Khushkhabri

Posted By: Abid on 12-05-2019 | 18:00:25Category: Political Videos, News


عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، 30شوال تک عمرہ ویزا کھلا رہے گا
فیصل آباد (نیوزڈیسک) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ آئندہ سال محرم سے عمرہ زائرین کو گروپ کی شکل میں لے کر جانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ جس کا مقصد عمرہ زائرین کو بہترین انتظامات مہیا کرنا اور ان کی اسلامی خطوط پر تربیت کر نا ہے ۔سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر گفتگو

کرتے ہوئے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حرمین شریفین میں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانی نجی شعبے کے لیے آئمہ حرمین شریفین کی سرپرستی اور راہنمائی نیک شگون ہے جس کی مد د سے ایسے افراد تیار کریں گئے جو حج و عمرہ کی ادائیگی کے بعد نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ پورے معاشرے کو بدلیں انہوں نے کہا کہ عازمین حج و عمرہ کی اسلامی تربیت پہلی ترجیح ہے جس کے لیے تمام تر وسائل و ذرائع بروئے کار لائیں ۔ حافظ شفیق کاشف نے اپنے دورے کے دوران مختلف سرکاری و غیر سرکاری تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ امام حرم نبوی شریف جسٹس ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے خصوصی ملاقات کی اور عازمین حج وعمرہ کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت راہنمائی کے لیے امام حرم سے ہدایات لیں۔ امام حرم نے یقین دلایا کہ سعودی حکومت ضیوف الرحمن کی خدمت ،قیام و طعام نقل و حرکت ،صحت عامہ اور امن و امان کے ساتھ ساتھ عازمین حج و عمرہ کے لیے اپنی معلومات و راہنمائی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر ے گی اس سلسلہ میں پہلا عمرہ گروپ حافظ شفیق کاشف کی قیادت میں محرم کے پہلے ہفتے میں روانہ ہوگا جس میں سو سے زائد

زائرین شامل ہو ں گے ۔ یاد رہے کہ اسلامی مہینوں ذیقعد اور ذوالحج کے علاوہ 10مہینے عمرہ ویزا کھلا رہے گالہذا اس سال 30شوال تک عمرہ کھلا رہے گا زائرین سعودی عرب جاسکیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.