Top Rated Posts ....
Search

Sheikh Rasheed Ke Khilaaf Darkhawaasat

Posted By: Ahmed on 10-05-2019 | 17:48:55Category: Political Videos, News


سپریم کورٹ :شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الحسن اس بینچ میں

شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ 14 مئی کو درخواست کی سماعت کرے گا۔شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پاکستان گلز گائیڈ ایسوسی ایشی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور ان کا بھتیجا انتظامیہ پر دبائو ڈال رہاہے کہ اس زمین کو خالی کروایا جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.