Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Flag Kiyon Uthaaya? Wajah Bataa Di

Posted By: Akram on 10-05-2019 | 10:48:49Category: Political Videos, News


پاکستانی پرچم کیوں اٹھایا ہوا ہے؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد راکھی ساونت نے خود ہی وجہ بتا دی
ممبئی(نیوزڈیسک) تنازعات کی ملکہ راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہوربالی ووڈ اداکارہ اورڈانسرراکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکاررہتی ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرشیئرکرائی ہے۔ راکھی ساونت کی

پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرنے سوشل میڈیا پرطوفان مچا دیا ہے اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آخر راکھی ساونت پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کررہی ہیں۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ راکھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں اورپاکستان اورپاکستانی فنکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرائی ہے تاہم راکھی نے اپنے مداحوں کے ذہنوں میں کلبلاتے سوالوں کا جواب بھی خود ہی دے دیا ہے۔راکھی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم ’’دھارا370‘‘میں کام کررہی ہیں ہیں جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردارنبھارہی ہیں۔ یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اورکشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بْرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔ میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے

ہیں جو کشمیریوں کو اورہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں وہ بہت نیک ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.