Top Rated Posts ....
Search

Alia Bhatt Ki Maa Ne Elaan Kar Diya

Posted By: Abid on 09-05-2019 | 17:21:07Category: Political Videos, News



’میری بیٹی کی رنبیر کپور کے ساتھ شادی نہیں ہورہی ‘ عالیہ بھٹ کی ماں نے اعلان کردیا
ممبئی (نیوزڈیسک) اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے اپنی صاحبزادی کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی طرح اٹلی میں لیک کومو کے کنارے شادی کرنے جارہے ہیں۔ ان خبروں کے حوالے سے انڈو ایشین

نیوز سروس (آئی اے این ایس) سے گفتگو کرتے ہوئے سونی رازدان نے انہیں بے بنیاد افواہ قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا معاشقہ ایک عرصے سے زبان زد عام ہے۔ گزشتہ برس رنبیر کپور نے جی کیو میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی۔ حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈز کے موقع پر عالیہ بھٹ نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد جو تقریر کی تھی اس میں انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ رشتے کے بارے میں بات کی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.