Top Rated Posts ....
Search

Indian Actress With Pakistani Flag Photo Viral

Posted By: Akbar on 09-05-2019 | 01:14:20Category: Political Videos, News


بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر وائرل
ممبئی(نیوزڈیسک) بھارت کی سکینڈل کوئن راکھی ساونت نے جب سے شوبز میں قدم رکھا، تب سے وہ اپنی عجیب و غریب حرکات اور اُلٹے سیدھے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھری رہتی ہے ۔یہاں تک کہ ایک ڈانس مقابلے میں اول نمبر پر نہ آنے پر وہ سٹیج چھوڑ کر پروگرام سے چلی گئی جس پر اختتامی تقریب میں مدعو اداکار سلمان خان نے بہت بُرا منایا تھا

اور راکھی کو اس غیر پیشہ ورانہ حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب ایک بار پھر راکھی ساونت خبروں کی زینت بن چکی ہے۔ اب کی بار اس کی پاکستان پرچم کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔یہ سب تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب راکھی ساونت نے اپنی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے جسم پر پاکستانی پرچم اوڑھ کر خوبصورت انداز میں تصویر بنائی۔ اس تصویر کو دیکھ کر اُن کے مداح حیرت میں پڑ گئے کہ آخر راکھی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا کے کچھ بھارتی صارفین نے پاکستانی پرچم اوڑھنے پر راکھی کو غدار قرار دینے سے بھی گریز نہ کیا۔ آخر راکھی نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی اور اپنے مداحوں کے بھانت بھانت کے سوالات اور الزامات کا جواب ایک ویڈیو پیغام کی صورت میں جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دراصل ایک فلم ”دھارا 370“ میں کام کر رہی ہیں جس میں اُن کا کردار ایک پاکستانی لڑکی کا ہے۔ اس فلم کے ایک سین میں پاکستان اور کشمیر کا بارڈر دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر اسی موقعے کی ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا

کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی بُرا ہوتا ہی ہے۔میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اورہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں وہ بہت نیک ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.