Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ko Lene Ke Dene Par Jaain Ge

Posted By: Ahmed on 09-05-2019 | 01:13:19Category: Political Videos, News


اگر پاکستان میں تیل کے ذخائر دریافت نہ ہوئے تو عمران خان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ملک میں تیل اور گیس نکلنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کا تیل تو پہلے ہی نکل چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔وہ جو سنتے ہیں آکر بول دیتے ہیں۔عمران خان کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ تیل

نکالنے والی کمپنی کا نام کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے اس بارے میں تمام معلومات ہیں کہ کام کب اور کیسے شروع ہوا۔اگر تیل یا گیس نکلتی ہے تو اچھی بات ہے تاہم یہ نکلے گی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔اگر اس کنوئیں سے تیل یا گیس نہیں نکلتی تو آپکو تین طچار کنوئیں اور ڈرل کرنے پڑیں گے۔اورایک ویل ڈرل کرنے پر سوا سو بلین ڈالر خرچ ہوتا ہے۔ اور کل آپکو نیب پکڑ کے بھی لے جا سکتی ہے کہ تم نے ملک کا پانچ سو بلین کا نقصان کر دیا ہے اب اس کا جواب دیا جائے۔ اگر تیل نکلتا بھی ہے تو اس کا پہنچنے میں پانچ سے سات سال نکلیں گے۔خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نرجی ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر آئل کے بہت بڑے ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تب بھی انہیں نیٹ ورک میں شامل کرنے کے لیے 5 سے 6 سال لگیں گے۔ جب سوئی میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے تب بھی ایسا ہی ہوا تھا لیکن پتہ نہیں کون وزیراعظم عمران خان کو اس متعلق غلط گائیڈ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو ٹیست ورک کیا جا رہا ہے جب تک اس حوالے کوئی ٹھوس تصویر سامنے نہیں آتی تب تک

کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ابھی اس طرح کے بیانات آ رہے ہیں کہ ہم پانچ ہزار میٹر تک ڈرل؛لنگ کریں گے تو یہ بھی ایک ریکارڈ ہی ہو گا۔کیونکہ اس سے قبل جو دنیا میں جو تیل کے ذخائر دریافت کیے گئے تو وہ بھی 3ہزار میٹر تک گئے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.