Top Rated Posts ....
Search

Shrif Brothers Ek Doosre Se Naraaz Ho Gaye

Posted By: Abid on 09-05-2019 | 01:12:33Category: Political Videos, News


شریف برادارن ایک دوسرے سے ناراض ہو گئے
لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی عارف نظامی کا دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل تک چھوڑنے والے ریلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب نواز شریف کو جیل چھوڑنے گئے تو حمزہ شہباز ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان تھے۔بظاہر لگ رہا ہے کہ حمزہ شہباز ڈرائیونگ سیٹ پر ہیں لیکن علامتی طور ہر دیکھا جائے تو یہ مریم نواز کی سیاست میں

واپس آنے کی رونمائی تھی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ اپوزیشن کا رول ادا کریں گی تو ہو سکتا ہے انہیں الیکشن بھی لڑوایا جائے۔ن لیگ میں حمزہ شہباز کی حیثیت ثانوی ہے جب کہ کلیدی کردار مریم نواز کا ہو گا۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ این آر او صرف شہباز شریف کی حد تک ہوا ہے یعنی کے کہا جا سکتا ہے کہ صرف آدھا این آر او ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی ضمانتیں ہوئیں۔ لیکن مجھے لگتا یہ ہے کہ شہباز شریف کسی وجہ سے ناراض ہو کر لندن گئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ ناراضی نواز شریف سے ہے۔کیونکہ نواز شریف کہتے ہوں کہ بھائی تم نے اچھا این آر او کیا ہے میری ضمانت تک منسوخ پو گئی ہے۔تاہم بعد میں ان کو منا لیا گیا۔جب کہ دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ کہ شہباز شریف نے اپنے فیصلے سے یوٹرن لیتے ہوئے پھر سے پی اے سی کے چیئرمین کا عہدہ خود کو سونپنے کی ٹھان لی ہے۔ شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے دستبرداری کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ن لیگ کے صدر نے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہباز

شریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے سے متعلق بلاول بھٹو کو ن لیگ نے آگاہ نہیں کیاتھاجبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی، خورشید شاہ، ن لیگ اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت سے بے خبر تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ ن لیگ کے راہنماﺅں سے مل کر اس ایشو کو اٹھائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.