Top Rated Posts ....
Search

NAB Noon League Ke Rahnuma Ko Giraftaar Kar Ke Bhool Gayi

Posted By: Abid on 09-05-2019 | 01:09:03Category: Political Videos, News


نیب ن لیگ کے رہنما کو گرفتار کر کے بھول گئی، تین سال بعد انکشاف ہوا
لاہور : معروف صحافی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفارق کے بارے میں تین سال تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ گرفتار ہیں بھی یا نہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدیق الفاروق کو نیب نے تین سال گرفتار رکھا اور نیب صدیق الفاروق کو جیل میں رکھ کر بھول گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں صدیق الفاروق کی گرفتاری کا انکشاف ہوا تو نیب نے تسلیم کیا کہ ہم صدیق الفاروق کو گرفتار کرکے بھول گئے تھے۔
خیال رہے نیب پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بہت تنقید کی جاتی ہے۔نیب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف مختلف کیسز کی انکوائری چل رہی ہے۔تاہم اپوزیشن کا یہ موقف ہے کہ نیب کا حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور نیب سارا کام وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کررہا ہے ہمارے خلاف کاروائی کر کے زیادتی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آ چکا ہے حکمرانوں کے منفی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ،نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جا رہی ہے، دھرنا گروپ نے ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے ۔

جب کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ نیب کا حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیںوزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر والی انکوائری بند کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ نے پاکستانی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ،ان لوگوں کا احتساب قوم کرے گی ،دنیا میں پلی بارگین کیساتھ لوگوں کو اندر بھی کیا جاتا ہے ، یہاں نیب نے بھتہ خوری کا نظام بنا رکھا ہے ، افسران میں کروڑوں روپے تقسیم ہوتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.