Top Rated Posts ....
Search

Are Yeh Kya Kiyon Aur Kaise Ho Gaya?

Posted By: Ahmed on 08-05-2019 | 12:03:41Category: Political Videos, News


ارے یہ کیا،کیوں اور کیسے ہو گیا؟پریانکا چوپڑا نے اپنا حلیہ ایسا بنا لیا کہ دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداح ہکا بکا رہ گئے،تصاویر آپ بھی دیکھیے
ممبئی ( ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر ملکی گلوکار نک جوناز کے ساتھ شادی کی جس کے بعد سے وہ بھارتی اور بین الاقوامی میڈی کیلئے آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہیں تاہم اب انہوں نے میٹ گالہ 2019 میں شرکت کی جس کی تصاویر دیکھکر ہر کوئی دنگ ہر گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل

لاس ویگاس میں بلبورڈز میوز ک ایورڈز میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے ریڈ کارپیٹ پر نک کو بوسہ دینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنا چہرہ قریب لانے کے بعد فوری پیچھے ہٹا لیا جس کے باعث اداکارہ کو میڈیا میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب وہ میٹ گالہ 2019 میں پہنچ گئی ہیں ۔ میٹ گالہ میں ہر اداکار اور اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کچھ الگ پہنے جو کہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جائے جس طرح گزشتہ میٹ گالہ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے لباس کے باعث بحث کا حصہ رہیں تاہم اس مرتبہ پریانکا چوپڑا نے تو انتہائی حیران کن لباس زیب تن کر لیا جس پر سوشل میڈیا پر میمی کا رواج بھی شروع ہو گیاہے ۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں پریانکا چوپڑا سکن رنگ کا لباس پہن سکتا ہے جبکہ انہوں نے بکھرے ہوئے بال بنائے ہیں جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے سلور رنگ کا تاج بھی سر پر پہن رکھا ہے جو کہ ا ن کی شخصیت کو نیا روپ دے رہاہے تاہم پریانکا کا میک بھی نہایت دلچسپ ہے جس میں طرح طرح کے رنگوں کا استعمال کیا گیاہے ۔اس موقع پر پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جوناز نے سفید رنگ کا پینٹ کوٹ پہن رکھاہے جبکہ انہوں نے اپنے

ایک کان پر تین بالیاں بھی سجائی ہوئی ہیں ۔ پریانکا چوپڑا کی تصاویر آنے کی دیر تھیکہ سوشل میڈیا صارفین نے اس کی میمی بنا کر ٹرول کرنا شروع کر دی ہیں کوئی ان کے بالوں کے سٹائل کو دانت صاف کرنے والے برش کے ساتھ تشبیہ دے رہاہے تو کوئی انہیں سری لنکا کے معروف باولر ملنگاکی جڑواں بہن قرار دے رہے ہیں۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.