Top Rated Posts ....
Search

Ramzan Ul Mubarak Ke Mauqa Par...

Posted By: Akram on 08-05-2019 | 11:59:37Category: Political Videos, News


عدنان صدیقی کی رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے خصوصی درخواست
کراچی: نامورپاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ صیام روزے کی اصل روح کو سمجھیں۔ پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پراپنے تمام چاہنے والوں اورامت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں

سے درخواست کی ہے کہ عموماً رمضان المبارک کے دوران ہم سب کے گھرمیں روزمرہ سے زیادہ کھانا بنتا ہے جو بعد میں ضائع ہوجاتا ہے لہذٰا آپ سب سے میری درخواست ہے کہ کھانا ضائع کرنے کے بجائے کسی ضرورت مند کو دے دیں، اس طرح ہمیں ثواب بھی زیادہ ملے گا۔ عدنان صدیقی نے مزید لکھا میں نے غورکیا ہے کہ روزے کے دوران ہم جلدی غصے میں آجاتے ہیں، جب کہ روزہ ہمیں برداشت کرنے اور خود پر قابو رکھنے کا درس دیتا ہے۔ ہم اللہ کے لئے روزہ رکھتے ہیں تو کیوں ہم تیز گاڑی چلاتے ہیں اورروزے کے دوران دوسروں پر چلاتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے کہا روزہ بوجھ نہیں ہے بلکہ رمضان المبارک کا مہینہ تو خدا کی طرف سے ہمارے لیے رحمت ہے یہ مہینہ رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے جس کا مطلب زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا اورمحبت پھیلانا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.