Top Rated Posts ....
Search

PTI Mein Badi Baghaawat Ho Gayi

Posted By: Abid on 08-05-2019 | 11:57:35Category: Political Videos, News


تحریک انصاف میں بڑی بغاوت ہوگئی ۔۔ درجنوں اراکین اسمبلی نے ایک ساتھ عمران خان کا نا قابل یقین سرپرائز دے دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں اراکین اسمبلی کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کی شمولیت پر وزیراعظم کے سامنے پھٹ پڑے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں ہوا جس میں

سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سابق وزیر صحت عامر کیانی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کی شمولیت پر اراکین نے وزیراعظم سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے غیر منتخب لوگ آگئے ہیں، حکومتی پالیسیوں میں عوام کے نمائندوں کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا، پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں اس لیے غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے، اس سے اپوزیشن کو خود تنقید کا موقع دیا جارہا ہے۔اراکین اسمبلی کی شکایات پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں، آپ کے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن کچھ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی گئی اور وزیراعظم نے کہا کہ اسد عمر کو تبدیل کرنا بھی سخت فیصلہ تھا، اسد عمر آج بھی میرا رائٹ ہینڈ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو اجلاس ختم ہوتے ہی حلقوں میں جانے اور رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رمضان پیکیج پر عملدرآمد کرائیں، رمضان پیکیج کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں، 2 ارب کا رمضان پیکیج دیا اور یوٹیلٹی اسٹورز سے چیزیں غائب ہیں، پیکیج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہناہے کہ اراکین قومی اسمبلی نے نیا بلدیاتی نظام لانے پر وزیراعظم کی تعریف کی اور اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک

کا کہنا تھا کہ پنجاب کا بلدیاتی نظام اچھا ہے، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ اسلام آباد:وزیراعظم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو حکومت کا حصہ بنانے کے لیے نئی ذمہ داری دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایت جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں جنہیں عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر کو قواعد کے تحت پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیا جائے گا اور ممبر بننے کے بعد انہیں چیئرمین بنایا جائے گا۔دوسری جانب جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مجھے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سربراہی دی جارہی ہے اور تصدیق کرتا ہوں کہ میری پارٹی مجھے یہ ذمہ داری دے رہی ہے۔واضح رہے کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزارت خزانہ کے وزیر تھے اور انہوں نے یہ ذمہ داری تقریباً 8 ماہ انجام دی تاہم اپوزیشن کی شدید تنقید اور ملک میں معاشی عدم استحکام کے سبب وزیراعظم عمران خان نے ان کی وزارت تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسد عمر نے اسے قبول نہ کرتے ہوئے 18 اپریل کو وزارت چھوڑ کر کابینہ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.