Top Rated Posts ....
Search

Nayi Date Ka Elaan Kar Diya Gaya

Posted By: Ahmed on 08-05-2019 | 11:56:49Category: Political Videos, News


وفاقی حکومت کا 22 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائیگا۔

کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی بجٹ کے مسودے منظوری کیلئے پیش کئے جائینگے اور بجٹ دستاویزات کابینہ کی منظوری کے بعد ایک ساتھ قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ میں پیش کی جائینگی جبکہ وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کو بجٹ کی کاپیاں پیشگی فراہم کرنے کیلئے بھی لیٹرلکھ دیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.