Imran Khan Ki Viral Hui Photo
Posted By: Abid on 08-05-2019 | 11:55:22Category: Political Videos, Newsوائرل ہونے والی اس تصویر میں عمران خان دیوار کیوں پھلانگ رہے ہیں ؟ شکوک و شبہات کا خاتمہ کر دینے والی خبر
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ہوش اڑا رکھے ہیں جس پر حکومت کو پہلے ہی سخت تنقید کا سامنا ہے تاہم اب عمران خان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائر ل ہو رہی ہے جس پر ن لیگ کے
رہنما خواجہ آصف نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عمران خان کی یہ تصویر وائر ل ہو رہی ہے جس میں وہ لکڑی کی بنی ہوئی دیوار پھلانگ رہے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہناہے کہ وہ آئی ایم ایف سے بھاگ رہے ہیں تاہم یہ تصویر خواجہ آصف کی نظروں سے گزری اور انہوں نے اسے شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ” عمران خان دراصل پولیس سے بھاگ رہے ہیں جوکہ انہیں عدلیہ بحالی کی تحریک کے دوران گرفتار کر نے کیلئے آئی تھی ، انہوں نے دس فٹ کی دیوار پھلانگی ، یہ واقعہ انہوں نے حامد میر کو بھی بتایا تھا ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حال ہی میں اچانک گورنر سٹیٹ بینک کو ہٹا دیا اور ان کی جگہ باقر رضا کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جو کہ آئی ایف ایم کے ماضی میں سرگرم کارکن رہے ہیں تاہم اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ کو ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو تعینات کیا گیا اور وہ بھی ماضی میں آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک رہے ہیں جبکہ حکومت اس وقت قرضے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی تمام ارکان پارلیمنٹ کو نئے بلدیاتی نظام کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نیا بلدیاتی نظام انقلابی ہے ، نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،
نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، نئی معاشی ٹیم آگئی ہے، بہت جلد بہتری آئےگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز میں لاہور دھماکے میں شہدا کے لیے دعا کی گئی جبکہ عمران خان نے لاہور بم دھماکے پرتشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام پر ارکان پارلیمنٹ کو بریف کیا اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی بات کی۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائےگی ، تمام ارکان پارلیمنٹ نئے نظام کو بھرپور سپورٹ کریں، نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فاٹا انضمام کی صورتحال سے ارکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا فاٹا کے انضمام کے بعد فوری ترقیاتی کام شروع کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ وزیر اعلی پنجاب سے ارکان پارلیمنٹ سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا جبکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس کے ارکان کومعاشی صورتحال پربریفنگ کیا اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیشرفت پر آگاہ کیا۔ یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا پرانے نظام کی وجہ سے مقامی سطح پربہت زیادہ کرپشن ہوتی تھی. نئے بلدیاتی نظام کے تحت ولیج کونسل، پنچائت کے براہ راست انتخابات ہوں گے۔ان کا کہنا تھا بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہوں گے،