Top Rated Posts ....
Search

Be Hayaai Ka Taana Dene Waala Program Host

Posted By: Akram on 07-05-2019 | 18:17:27Category: Political Videos, News


ناصر خان جان کو مارننگ شو میں بلا کر بے عزت کرنے والے ہوسٹ کو سوشل میڈیا نے آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور سوشل میڈیا سے پہچان بننانے والے ناصر خان جان کو نجی چینل پر صبح کے شو میں بلا کر پروگرام کے میزبان نے بے عزت کردیا، پروگرام کے میزبان نے بار بار ناصر خان جان کو بار بار بے حیائی پھیلانے کا طعنہ دیا لیکن ناصر خان جان نے بہت تحمل سے میزبان کی تمام باتوں کا جواب دیا۔ میزبان کی جانب سے ناصر خان جان کی سوشل میڈیا پر آنے والی چند وڈیوز کا حوالہ دے کر انہیں کہا کہ وہ معاشرے میں بے حیائی پھیلا رہے ہیں جس کے جواب میں ناصر خان جان نے کہا کہ انہوں نے بہت محنت سے ورزشوں کے ذریعے اپنے جسم کو جازبِ نظر بنایا ہے اور ان کی وڈیوز میں انہوں نے اپنے جسم کی جتنی نمائش کی اتنی تو ہر فلم میں ایکٹرز کرتے ہیں اور انہوں نے کوئی غیر اخلاقی کام نہیں کیا نہ کبھی غیر اخلاقی زبان استعمال کی ہے۔

ناصر خان جان کے تحمل سے جواب دینے کے باوجود میزبان ان پر اونچی آواز مین الزام لگاتا رہا کہ ناصر خان جان نے اپنی وڈیوز میں غیراخلاقی مواد دکھایا۔ ٹویٹر صارفین نے پروگرام کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ناصر خان جان کی حمایت کر دی ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ میں ناصر خان جان سے بہت متاثر ہوا ہوں جس نے غلط زبان کے جواب میں بھی اپنا ہوش بحال رکھا اور غصہ نہیں کیا اور دلائل کے ساتھ اپنا دفاع کیا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ پہلی بار مجھے ناصر خان جان اچھا لگا ، صارف نے کہا کہ ناصر خان نے تمام باتوں کا جواب دلائل سے دیا اور اور اپنا آپا نہیں کھویا اس لیے مجھے بہت اچھا لگا۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ معاملہ یہ نہیں ہے کہ مہمان ناصر خان جان تھا یا کوئی اور بات یہ ہے کہ میزبان کو زیب نہیں دیتا کہ کسی شخص کو مہمان بنا کر بلایا جائے اور پھر اس کی تذلیل کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر میزبان نے ناصر خان کی تذلیل ہی کرنی تھی تو اسے بلانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ ایک صارف نے تو میزبان کو ہی مشورہ دے دیا کہ اسے اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہیے، صارف کا کہنا تھا کہ ناصر خان کو اخلاقیات کا سبق دینے والے میزبان کو اپنی اخلاقیات درست کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.