Top Rated Posts ....
Search

PIA...Insani Hamdardi Ki Misaal Qaaim Kar Di

Posted By: Ahmed on 07-05-2019 | 12:01:52Category: Political Videos, News


پی آئی اے کے کپتان نے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کردی
کراچی (نیوزڈیسک) قومی ایئرلائن کے کپتان نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی، مسافر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب مثال کے مصداق پی آئی اے کے کپتان نے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کردی، اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز

پی کی741پر سفر کرنے والے مسافر کو اس کی والدہ کے انتقال کی خبر ملی۔ مسافر والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دھاڑیں مار مار کر رونے لگا، طیارہ اپنی منزل کی جانب جانے کیلئے ٹیک آف کرنے ہی والا تھا کہ اس دوران کپتان کو فضائی میزبان نے بتایا کہ مسافر کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔جس پر کپتان انسانی ہمدردی کے تحت طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا، مسافر فیصل آباد کا رہائشی تھا اسے آف لوڈ کردیا گیا، مسافر کے آف لوڈ ہونے کے بعد طیارے کو جدہ روانہ کردیا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.