Top Rated Posts ....
Search

Jhuka Nahi Nawaz Shrif....Maryam Nawaz Ki Tweet

Posted By: Akram on 07-05-2019 | 12:00:55Category: Political Videos, News


”جُھکا نہیں نواز شریف” ۔۔ مریم نواز نے ٹویٹر پر نیا ٹرینڈ متعارف کروادیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ”جُھکا نہیں نواز شریف” کے نام سے ایک نیا ٹرینڈ مترواف کرو ادیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا اور ساتھ ہی قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سیاسی جدو جہد پر مبنی ایک

ویڈیو بھی شئیر کر دی۔ مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے ، ہم ہیں کوہ گراں اپنا ماضی گواہ، نہ کسی حال میں ہم نے بدلا چلن، گو ہوئی ہم پہ ہے ظلم کی انتہا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےاپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ وہ خود میاں نواز شریف کو چھوڑنے جیل جائیں گی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے اپنے پیغام مہں کہا کہجتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے مگر میں جاوٴں گی کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاء اللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔ مریم نواز کل میاں نواز شریف کا اظہارِ یکجہتی جلوس کی قیادت

کریں گی- مسلم لیگ ن تنظیم کا فیصلہ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن نے قافلے کی صورت میں نواز شریف کے ساتھ جانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔نواز شریف کے گھر سے ضروری سامان پہلے ہی جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نےنوازشریف کی جیل واپسی کے لیے حفاظتی پلان کو بھی تیار کر لیاہے۔ سیکیورٹی کے لیے جاتی امراء سے لے کر کوٹ لکھپت جیل تک 400 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں 3 ایس پییز، 6 ڈی ایس پیز اور10 ایس ایچ اوز شامل ہوں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.