Top Rated Posts ....
Search

One Walling Ke Khilaaf Bade Pemaane Par Operation

Posted By: Akbar on 07-05-2019 | 12:00:08Category: Political Videos, News


ون ویلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ، خصوصی سکواڈ تشکیل
راولپنڈی ۔ (نیوزڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک بلخصوص سحری کے اوقات میں ون ویلنگ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کیا اور ضلع پولیس کے اشتراک سے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ،موٹر سائیکل ورکشاپس کو بھی متنبہ کر دیا گیا ہے کہ ون ویلنگ کے لئے موٹر سائیکلوں میں الٹریشن کسی صورت نہ

کریں ورنہ قانونی کاروائی ہوگی۔ سی ٹی پی ترجمان کے مطابق سی ٹی او محمد بن اشرف کے احکامات پر سپیشل سکواڈ مری روڈ ، فلائی اوورز، پشاور روڈ ، مال روڈ ، ایئر پورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ون ویلنگ کے خلاف سپیشل ناکہ بندیوں کے ذریعے بھر پور کاروائی کریں گی ون ویلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیکر ون ویلرز کوجیل بھیجا جائے گا جہاں ون ویلرز کو عید جیل میں ہی گزارنی پڑے گی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی کیونکہ آن گرائونڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ سفر کے لئے راولپنڈی ٹریفک پولیس بھرپور انداز میں اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایاکہ ون ویلنگ قانوناًً جرم ہے اور قیمتی زندگی کے ساتھ ایک خطرناک کھیل بھی راولپنڈی میں ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی آگاہی مہم بھی جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ون ویلنگ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کے لئے خصوصی سکواڈ بنا کر فیلڈ میں

تعینات کر دیئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ والدین بھی اپنا فرض ادا کریں اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک فعل سے خود بھی منع کریں اور سمجھائیں تا کہ ان کی قیمتی جانوں کو لاپرواہی کی وجہ سے روڈ حادثات کا شکار ہونے سے بچا یا جا سکے جو عمر بھر کی معذوری اور موت کا سبب ہیں انہوںنے کہا کہ بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گاجو والدین کے لیئے بھی باعثِ پریشانی وتکلیف دہ ہو گاسی ٹی او محمد بن اشرف نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران راولپنڈی شہر اور تحصیل ہائے کے اہم مقامات پر ون ویلنگ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لئے خصوصی ناکہ بندیوں کے ذریعے ایکشن شروع کر دیا گیا ہے ون ویلرز کے خلاف سیکشن 99/A کے تحت مقدمات درج کرانے کے ساتھ ساتھ ایسے تمام موٹر سائیکل پولیس سٹیشنز میں بند کروائے جائیں گے جو ویلنگ کے لیئے تیار کیئے گئے ہوں گے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت یا نرمی کا مظاہرہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.