Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Ki...Shehri Keliye Maseeha Ban Gayi

Posted By: Ahmed on 07-05-2019 | 11:59:04Category: Political Videos, News


وزیر اعظم کی سٹیزن پورٹل ایپ شہری کیلئے مسیحا بن گئی , پلاٹ پر قبضے کی شکایت پر حکام کا فوری ایکشن۔۔قبضہ واپس مل گیا
اسلام آباد : وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والے شہری کو اس کے پلاٹ کا قبضہ مل گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والے شہری کا مسئلہ حل کر دیا۔اور اس کے پلاٹ سے قبضی چھڑوا دیا۔سی ڈی اے نے سینئیر افسر کو بھی معطل کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں شہاب حیدر نامی شہری نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شککایت کی تھی کہ اس ملکیتی پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جا رہا۔
سی ڈی اے پلاٹ کا قبضہ نہیں دے رہا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے سی ڈی اے کو شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔لیکن شہری کا مسئلہ حل نہ کیا گیا نا ہی کسی قسم کا کوئی ریلیف دیا گیا۔بالاآخر شہری نے دوباہ سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی جس پر وزیراوعظم آفس نے سی ڈی اے کو غفلت کا نوٹس لینے اور انکوائری کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں سی ڈی اے کے ایک سینئیر افسر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جب کہ کاروائی کے بعد پلاٹ کے قانونی حقدار کو قبضے کا لیٹر بھی دے دیا گیا۔

خیال رہے یاد رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ’’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘‘ کا افتتاح کیا جس کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم آفس کو بھجواتے ہیں۔ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کروانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم آفس سے ہی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچاتے ہیں۔ : وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی پہلے 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پورٹل کے ذریعے گذشتہ 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 109 شکایات درج کروائی گئیں۔جن میں سے 59 ہزار 632 شکایات کوحل کیا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.