Jail Aur Qaid Mera Awaam Se Rishta Khatam Nahi Kar Sakti - Nawaz Shrif
Posted By: Akbar on 06-05-2019 | 17:55:35Category: Political Videos, Newsجیل اور قید میرا عوام سے رشتہ ختم نہیں کر سکتی،نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا نہ آج کوئی ڈوری ہلانے والا یہ رشتہ توڑ سکے گا
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنان اور عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جیل اور قید میرا عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتی۔ نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا اور نہ ہی آج کوئی ڈوری ہلانے والا یہ رشتہ توڑ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ پورے ملک کو ایک جیل میں بدل دیا گیا
ہے۔ہمیں یہ زنجیریں توڑنا ہوں گی اور قید سے نکلنا ہو گا۔ اُٹھو اور ایک تحریک بن کر پھیل جاؤ۔ عظیم فتح ہماری منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قید میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی مدت کل ختم ہو رہی ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل واپسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے اظہار یکجہتی کیمپ لگانے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔ن لیگ نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم ليگ ن کا سيکرٹريٹ ماڈل ٹاؤن ميں آج مشاورتی اجلاس بھی ہوگا۔ اپوزيشن ليڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شريف اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جانے سے متعلق بات چیت ہو گی اور پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف شہر بھر ميں بينرز آويزاں کرنے کے فیصلے پر بھی غور کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم کی جیل منتقلی کے موقع پر مسلم لیگ ن نے اپنے ارکان اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ کارکنوں کے
ساتھ جاتی امراء پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہاں سے قافلے کی صورت میں نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل لے جایا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی نومنتخب قیادت نوازشریف کو بھرپور قافلے کے ساتھ لے جانے کی تیاریوں سے مطمئن نہیں کیونکہ کارکنوں سے باضابطہ رابطے کئے گئے اور نہ ہی کوئی مناسب انتظامات ہیں ۔ جس دن نوازشریف جیل جائیں گے اس دن پہلا روزہ ہوگا ، کارکنوں کو افطاری دینے کے متعلق بھی کئی ابہام ہیں، البتہ اس حوالے سے تاحال کوئی انتظامات سامنے نہیں آئے ۔