Top Rated Posts ....
Search

Shahbaz Shrif Ne Pakistan Waapsi Ki Date...

Posted By: Akbar on 06-05-2019 | 17:50:37Category: Political Videos, News


شہباز شریف نے پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا
لندن(نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8مئی کو ان کی ڈاکٹر کے ساتھ اپوائنٹمنٹ ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ 8مئی کو کینسر سپیشلسٹ کے پاس جائیں گے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد ڈاکٹر کی اجازت سے ہی وہ ملک واپس آ سکیں گے ۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے لندن

میں مستقل قیام کی خبریں درست نہیں ہیں اور وہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر کی اجازت کے بعد پاکستان واپس آ جائیں گے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف پاکستان مین قید کی سزا کاٹ رہے تھے جب انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا کہ وہ علاج کروا کے پاکستان واپس آ جائیں تب اپنی سزا پوری کریں۔ شہباز شریف 3ہفتے پہلے اپنی پوتی کو دیکھنے کے لیے لندن گئے تھے اور تب انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک ہفتے میں پاکستان واپس آ جائیں گے تاہم اس کے بعد وہ وطن واپس نہیں آئے۔ عدالت نے انہیں 3مئی کو طلب کیا تھا جس میں وہ پیش نہ ہوئے اور اب نیب نے انہیں 14مئی کوطلب کر رکھا ہے تاہم وہ پاکستان میں موجود نہیں ہیں ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.