Top Rated Posts ....
Search

Priyanka Chopra Ki Sare Aam Husband Ko...

Posted By: Ahmed on 05-05-2019 | 18:33:06Category: Political Videos, News


پریانکا چوپڑا کی سر عام اپنے شوہر کو بوسہ دینے کی کوشش ، شرمندہ ہو گئیں
ممبئی (ویب ڈیسک )بین الاقوامی شہرت کی مالک بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر ملکی گلوکار نک جونانس کے ساتھ شادی کر لی تھی اور اس کی دھوم بھارت سمیت پوری دنیا میں مچی کیونکہ اس کی تقریبا پر اتنا پیسہ خرچ کیا گیا کہ کئی لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے ر ہ گئے تاہم اب ایک ایوارڈ شو میں دونوں کی ایسی ویڈیو وائرہ ہو

گئی کہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جوناز نے امریکہ کے شہر لاس ویگس میں ہونے والے ” بل بورڈمیوزک ایوارڈز 2019“ کی تقریب میں شرکت کی جہاں جوناز برادرز پرفارمنس کر نے جارہے تھے تاہم جب وہ اس میں شرکت کیلئے پہنچے تو پریانکا ریڈ کارپٹ پر اپنے شوہر نک کے ساتھ باہوں میں باہیں ڈالے چل رہی تھیں اور اسی دوران انہیں اپنے شوہر پر بے پناہ محبت آئی اور انہوں نے کیمروں کی موجودگی میں نک کا بوسہ لینے کی کوشش کی تاہم نک نے بھر پور طریقے سے پریانکا کے بوسے کا جواب نہیں دیا اور جلدی سے اپنا چہرہ پیچھے ہٹا لیا ۔اس سارے معاملے کو کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا تاہم اداکارہ کو ایسے رد عمل کی امید نہیں تھی اور انہیں شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا اور اب اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ جب میوزک ایوارڈز کا آغاز ہو گیا اور جوناز برادرز پرفارمنس دے رہے تھے تو نک چلتے ہوئے اپنی اہلیہ کی طرف آئے اور موقع دیکھتے ہوئے پریانکا کو بوسہ دیا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.