Wazir E Azam Ladaai Se Tang Aa Gaye
Posted By: Ahmed on 05-05-2019 | 18:29:42Category: Political Videos, Newsوزیراعظم شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی سے تنگ آگئے، فوری طور پر پارٹی رہنمائوں کو کیا حکم دیدیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو کشیدگی دور کرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقات کی اور دونوں رہنمائوں کو کشیدگی دور کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق
عمران خان کی پارٹی رہنمائوں سے دوروز قبل اسلام آبادمیں ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دونوں رہنمائوں سے صوبائی کابینہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی،ملاقات میں وفاق،پنجاب اورخیبرپختونخواکے حکومتی معاملات بھی زیربحث آئے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے بعدخیبرپختونخواکابینہ میں بھی تبدیلوں کاامکان ہے۔