Top Rated Posts ....
Search

Asad Umar Ko Tabdeel Kar Sakta Hoon Toh

Posted By: Akram on 05-05-2019 | 18:28:58Category: Political Videos, News


اسد عمر کواگر تبدیل کرسکتا ہوں تو تم کوئی زیادہ لاڈلے نہیں ۔۔۔کپتان شیخ رشید کی ایک چھوٹی سی غلطی پر جلال میں آگئے ، بڑا حکم جاری کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے حوالے سے لچک دکھانے کی کوشش کی تھی لیکن عمران خان نے انہیں سختی سے روک دیا۔ اور سرزنش بھی کی ہے آئندہ ایسا نہ ہوشیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ ان

دونوں بھائیوں کی قسمت میں نہ تو پیسہ ہے اور نہ سکون، یہ اگر مر گئے تو ہمارے سر پڑ جائیں گے اس لیے چھوڑیں، انہیں جانے دیں جس پر عمران خان نے سختی سے کہا کہ میں انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑوں گا۔شیخ رشید نے بتایا ہےکہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف کو کسی بھی قیمت پر چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کی باتیں میرے سامنے ہوئی ہیں، میں نے انہیں ٹی وی پر آمنے سامنے بلایا تو انہوں نے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے حوالے سے ڈیل کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل کر لی ہے اور اب نواز شریف بھی ملک سے باہر چلے جائیں گے جبکہ حکومت نے ایسی کسی بھی ڈیل کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان خود بھی کہہ چکے ہیں کہ ان سے ڈیل مانگی گئی اور این آر او کے لیے درخواست کی گئی ہے لیکن وہ این آر او کسی کو نہیں دیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے کسی بھی قسم کا این آر او لینے کی درخواست کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازنے بھی کہا ہے کہ ہم نے کوئی این آر او نہیں مانگا،

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.