Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Ka Samundar Mein Patrol Ki Daryaafat

Posted By: Abid on 05-05-2019 | 18:28:11Category: Political Videos, News


’’وزیراعظم کا سمندر میں پٹرول کی دریافت کا اعلان ‘‘
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سمندر میں پٹرول کی دریافت کے حوالے سے غلط آگاہ کیا گیاجس کے بعد انہوں نے پٹرول کی دریافت کے حوالے سے قوم سے غلط بیانی کی۔ چوہدری نثار پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پٹرول کی دریافت کے حوالے سے

غلط بیانی پر سوال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اردگر دگھیراتنگ ہورہا ہے، معیشت سمیت دیگرحوالوں سے پاکستان کے گرد گرفت تنگ کی جارہی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مہنگائی کا اکتوبرمیں پوچھوں گا، اس قدرمہنگائی آئے گی کہ قوم چیخ اٹھے گی البتہ پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس کم کرکےعوام کوریلیف دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپےکی قدرمیں مسلسل کمی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی کی کمرتوڑدے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نےمسلم ن لیگ میں ایک طویل وقت گزارا لیکن اب میں مسلم لیگ ن کاحصہ نہیں ہوں، میں عزت کی خاطرسیاست کرتاہوں اقتدارکے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی راستے میں آتے ہوئے مجھے شاہد خاقان عباسی کے بیان کا بتایا گیا جس پرمیں شاہد خاقان عباسی کا مشکورہوں، ان کے خاندان سےایک تعلق رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.