58000 Local Nomaainde Faarigh
Posted By: Abid on 05-05-2019 | 00:36:03Category: Political Videos, News58ہزار لوکل نمائندے فارغ ، پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کردیئے
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرکے بلدیاتی اداروں کوتحلیل کردیا ہے جس کے بعد 58ہزار بلدیاتی نمائندے فارغ ہوگئے ہیں۔جی این این نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرکے بلدیاتی اداروں کوتحلیل کردیاہے ، نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد 58ہزار بلدیاتی نمائندوں کوفارغ کردیا گیاہے ۔بلدیاتی اداروں
کے تحلیل ہونے کے بعد پنجاب حکومت مقرر مدت میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کروائے ، اس عرصہ کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے انتظامی افسران کے ذریعے عوام کو میونسپل خدمات فراہم کی جائیں گی ۔