Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Keliye Bada Khatra Ho Gaya

Posted By: Ahmed on 03-05-2019 | 18:31:34Category: Political Videos, News


شاہ محمود قریشی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت۔۔۔۔ عمران خان کے لیے سب سے بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
لاہور (نیوز پاکستان) پیپلز پارٹی کا شاہ محمود قریشی کو شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ، ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ انتظار کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین گروپ اور شاہ محمود قریشی گروپ کا تنازعہ بڑھے، پھر اس صورتحال کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی انتظار کر رہی ہے کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین گروپ اور شاہ محمود قریشی گروپ کا تنازعہ بڑھے۔ پیپلز پارٹی کا منصوبہ یہ ہے کہ اگر جہانگیر ترین گروپ شاہ محمود قریشی گروپ پر مزید حاوی ہوتا ہے، تو ایسے میں تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی شاہ محمود قریشی اور دیگر سابقہ پیپلز پارٹی رہنماوں کو پارٹی میں واپسی کی پیش کش کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپوں کے درمیان اختلافات گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کھل کر سامنے آئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے باعث پارٹی معاملات میں شامل ہونے پر معترض ہیں۔ جبکہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ کوئی پارٹی اور حکومتی عہدہ تو نہیں رکھ سکتے، لیکن وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر وہ پارٹی اور ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ان ہی معاملات کے باعث حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہے۔ اس گروپ بندی کے باعث حکمراں جماعت تحریک انصاف کو اندرونی طور پر کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.